
ہر سال ماہِ ربیع الاول کے موقع پر ادارہ جاء الحق میں نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ خصوصی محافل کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ یہ محافل سیرت النبی ﷺ، نعت خوانی، ذکرِ مصطفیٰ ﷺ، اور درود و سلام سے معمور ہوتی ہیں۔ ان روحانی مجالس کا مقصد عشقِ رسول ﷺ کو پروان چڑھانا، سیرت طیبہ کو عام کرنا، اور نوجوان نسل کو اخلاقِ نبوی ﷺ سے روشناس کروانا ہوتا ہے۔ حافظ امتیاز الحق کی سرپرستی میں یہ محافل علم، نور، محبت اور قربِ رسول ﷺ کا پیغام او لیے ہوئے ہوتی ہیں۔اور ہر سال ربیع الاول کے موقع پر بھی نمایاں طلباء و اساتذہ کے لیے تحائف و انعامات کا سلسلہ ۔ ہوتا ہے۔ 2018 میں خاص طور پر ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ یہ ریلی طلباء، اساتذہ اور عوام کی بھرپور شرکت سے منعقد ہوئی، جس میں درود و سلام، نعت خوانی، اور نعرۂ رسالت ﷺ کی گونج نے ماحول کو معطر کردیا۔ یہ ریلی ادارہ جاء الحق تا مزار شریف حضرت عیشان شاہ و حضرت صوفی حق واسع علیہ رحمہ تک تھی۔
ریلی کا مقصد عشقِ مصطفیٰ ﷺ کو عوامی سطح پر اجاگر کرنا، امن، محبت، اور اتحاد کا پیغام دینا، اور نوجوان نسل کو سیرتِ طیبہ کے عملی پہلوؤں سے روشناس کروانا ہے۔ یہ ریلی ایک روحانی کاروان کی شکل اختیار کر لیتی ہے جو دلوں کو جوڑنے اور ایمان کو تازہ کرنے کا ذریعہ بنتی ہے۔































