
cover page






انوارِ حق رسالہ شمارہ نمبر 5 ایک ایسی کاوش ہے جس میں علم و عرفان، سیرت و صحابہ، اور اولیاء کرام کی روحانی زندگی کو یکجا کیا گیا ہے۔ آغاز تفسیر قرآن سے ہوتا ہے جس کے ساتھ ہی قرآن اور سائنس اور سنت اور سائنس جیسے مضامین جدید ذہن کے لیے دین کی صداقت کو نمایاں کرتے ہیں۔ اس کے بعد علمی شخصیات کی جھلکیاں اور ایک اہم سوال جنت واجب کس پر؟ قاری کو فکر کی نئی راہیں دکھاتے ہیں۔ روح کو منور کرنے کے لیے اسمائے مصطفی ﷺ پر دلکش تحریر درج ہے جبکہ نبی کریمﷺ کی پسندیدہ چیزیں اور ان کا احترام ایمان کی تازگی بخشتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ سیرت مصطفی ﷺ کے پہلو دلوں کو عشق رسول ﷺ سے بھر دیتے ہیں۔ شمارے میں ایک حسین اضافہ خوبصورت زبان میں نعت اور حضرت غازی علم دین شہید کی یاد ہے جو عمل اور قربانی کا سبق دیتی ہے۔ اس کے بعد تحریک ختم نبوت کا تاریخی واقعہ شمارے کو ایک تاریخی و فکری رنگ بخشتے ہیں۔ صوفیانہ مضامین میں انداز کلام رب، شانِ اولیاء، سرکار بغداد کا تعارف، ان کے والدین کی حقیقت ، شان غوث الاعظم، سیر اولیاء، سلسلہ نقشبندیہ کے بزرگوں کے آداب، تصوف کا خلاصہ اور صبر و سکون جیسے مضامین ذکر الٰہی کی خوشبو بکھیرتے ہیں۔ ساتھ ہی عملی زندگی کے حوالے سے رزق حلال، آداب بزرگی اور مدارس نے امت کو کیا دیا؟ جیسے مباحث شمارے کو مکمل اور جامع بنا دیتے ہیں۔ یہ شمارہ ایک ایسا علمی و روحانی سرمایہ ہے جو قاری کے دل و دماغ کو سیراب کرتا ہے۔