Welfare Trust شعبہ فلاح عامہ

ادارہ جاء الحق کی سماجی و فلاحی خدمات

ادارہ جاء الحق ہر اتوار اور جمعرات کو محفل و لنگر خانہ کا شاندار انتظام کرتا ہے جہاں غریب اور مستحق افراد کو مفت کھانا فراہم کیا جاتا ہے، تاکہ ان کے پیٹ بھر سکیں اور دلوں میں خوشی کی لہر دوڑ جائے۔ علاوہ ازیں، ہر جمعہ کو خصوصی محفل و لنگر کا انعقاد کیا جاتا ہے جو روحانی تقاضوں کے ساتھ ساتھ فلاحی جذبے کی بھی عکاسی کرتا ہے۔

ادارہ مستحقین کی ضروریات کو سمجھتے ہوئے کپڑوں کی مفت تقسیم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے، جس سے کئی خاندانوں کو سردیوں اور دیگر مواقع پر راحت ملتی ہے۔ اسی طرح، ضرورت مندوں میں راشن کی فراہمی کی جاتی ہے تاکہ ان کی بنیادی غذائی ضروریات پوری ہو سکیں۔ عید کے موقع پر عید میلہ اور عیدی کی تقسیم کے خاص پروگرامز منعقد کیے جاتے ہیں، جس سے بچوں اور خاندانوں کے چہروں پر خوشی کے دیے روشن ہوتے ہیں۔

تعلیم و تربیت کے شعبے میں ادارہ فری سبیل اللہ درس نظامی، سلائی کڑھائی، کمپیوٹر کورسز، اور گرافکس ڈیزائننگ جیسے جدید اور عملی کورسز مہیا کرتا ہے تاکہ نوجوان اپنی صلاحیتوں کو نکھار کر معاشرے میں کامیابی سے آگے بڑھ سکیں۔ اس کے علاوہ، مستحق خاندانوں کے لیے شادیوں کا مکمل انتظام بھی ادارے کی جانب سے کیا جاتا ہے تاکہ خوشیوں کا سلسلہ ہر گھر تک پہنچے۔

ہنگامی حالات میں ادارہ اپنے فریضے کو پہچانتے ہوئے خاص طور پر کرونا وبا کے دوران بھرپور امدادی عمل کا مظاہرہ کیا ہے، اس کے علاوہ بھی سیلاب اور دیگر آفات میں تمام امت مسلمہ کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے۔ جہاں طبی امداد، راشن، اور دیگر ضروریات فراہم کر کے انسانیت کی خدمت کی جاتی ہے۔


📿 اپنی زکوٰۃ، صدقات، فطرانہ اور خیرات کو نیکی کا ذریعہ بنائیں
ادارہ جاء الحق کے ذریعے آپ کی دی ہوئی امانت مستحقین تک امانت داری سے پہنچتی ہے۔
لنگر، تعلیم، راشن، کپڑے، شادیوں کا انتظام، اور ہنگامی امداد جیسے منصوبے آپ کے تعاون سے جاری ہیں۔
آپ کا تھوڑا سا عطیہ کسی کی زندگی بدل سکتا ہے۔
📣 اعلانیہ دینا دکھاوا نہیں، نیکی کی دعوت ہے!
جب آپ کا نام کسی امدادی فہرست میں شامل ہوتا ہے، یا کوئی نیکی کا کام آپ کی توفیق سے مکمل ہوتا ہے، تو دوسروں کے دل میں بھی جذبہِ خیر بیدار ہوتا ہے۔📊 ادارہ جاء الحق میں جمع ہونے والی ہر امداد کا حساب رکھا جاتا ہے، اور کوشش کی جاتی ہے کہ ہر مدد عوام کے سامنے واضح اور محفوظ طریقے سے پہنچے۔

آئیں! اس کارِ خیر میں شریک ہوں، اور ثوابِ جاریہ کا حصہ بنیں۔

YouTube player
YouTube player

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *