ادارہ جاء الحق میں دینی تعلیم و تربیت کے ساتھ ایک منظم، پُرخلوص اور باعمل انتظامی نظام قائم ہے، جس میں مرد حضرات کے ساتھ ساتھ خواتین بھی بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں۔
ادارے کے اساتذہ دینی علوم، تجوید، سیرت، نعت، نقابت، اور تربیتی امور میں مہارت رکھتے ہیں، جبکہ خواتین اساتذہ و منتظمات بچیوں اور خواتین کے شعبہ جات میں انتہائی جذبے، اخلاص اور دیانتداری سے خدمات انجام دے رہی ہیں۔بہت سے فارض التحصیل طلباء بھی اپنا دینی فرض سمجھ کر دیے سے دیا جلانے پر معمور ہیں۔
انتظامیہ کی ٹیم ادارے کے نظم و ضبط، مالی شفافیت، اور طلبہ کی فلاح کے لیے ہمہ وقت مصروفِ عمل ہے۔ خواتین منتظمین خصوصاً خواتین طلبہ کی تعلیمی، اخلاقی اور شخصی تربیت میں اہم اور فعال کردار ادا کر رہی ہیں۔
🌟 اہم نکات:
دینی و اخلاقی تربیت یافتہ مرد و خواتین اساتذہ
طلبہ و طالبات کے لیے الگ و مناسب تعلیمی ماحول
تربیت کے ساتھ شفقت و محبت کا ماحول
انتظامی امور میں خواتین کی بھرپور شرکت
نظم و نسق، شفافیت اور خلوصِ نیت پر مبنی نظام

























