
انوارِ قرآن، قرآن پاک کے ہر پارے اور سورت کے اہم موضوعات کا جامع بیان ہے، جو عام فہم انداز میں پیش کیا جاتا ہے تاکہ ہر مسلمان قرآن کا پیغام اپنی زبان اور سطحِ فہم کے مطابق سمجھ سکے۔
یہ کورس ادارہ جاء الحق کی جانب سے رمضان المبارک کے بابرکت مہینوں میں دو سال جاری رہا۔ جسے حافظ امتیاز الحق دامت برکاتہم العالیہ نے بنفسِ نفیس سب کے سہولت کے پیش نظر یو ٹیوب ویڈیوز کے ذریعے کر وایا۔ اس کورس کا مقصد علمِ قرآن کو صرف عالموں تک محدود رکھنا نہیں بلکہ عام لوگوں تک اس کی روشنی پہنچانا یے۔
2022 میں پارہ ایک تا 16 تک کے مضامین کا تعارف بیان کیا گیا۔
2023 میں باقی پاروں کے مضامین کا سورۃ کے لحاظ سے مضامین بیان کیے گئے۔

