ادارہ جاء الحق میں ہر سال عید الاضحیٰ کے موقع پر اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ اس بابرکت عمل کی نگرانی حافظ امتیاز الحق صاحب خود کرتے ہیں۔ قربانی کے جانور شریعت کے مطابق منتخب کیے جاتے ہیں اور گوشت مستحق و نادار خاندانوں میں مساوی طور پر تقسیم کیا جاتا ہے۔ یہ سنتِ ابراہیمی کو زندہ کرنے اور خدمتِ خلق کا حسین امتزاج ہے۔ آپ بھی اس کارِ خیر میں حصہ ڈال کر ثوابِ عظیم حاصل کریں۔

