






انوارِ حق شمارہ نمبر 4، جو کہ ربیع الاول کا اسپیشل ایڈیشن، سراپا عشق مصطفی ﷺ کی خوشبو بکھیرتا ہے۔ اس کا آغاز قرآن اور سیرت مصطفی ﷺ سے ہوتا ہے، جس میں قرآنی تعلیمات کو حضور اکرم ﷺ کی زندگی کے ساتھ جوڑا گیا ہے۔ اس کے بعد صراطِ مستقیم اور ادب مصطفی ﷺ کے عنوان سے وہ راستہ دکھایا گیا ہے جو بندے کو رب کی قربت تک پہنچاتا ہے۔ شانِ محبوب مصطفی ﷺ اور صحابہ کرام اور عشرۂ مبشرہ رضی اللہ عنہم کے تذکرے دل کو ایمان کی حرارت بخشتے ہیں۔ روح کو جھنجھوڑ دینے والی نمازِ عشق اور قلب کو منور کرنے والی میلاد مصطفی ﷺ اس شمارے کی زینت ہیں۔ مزید برآں رفعت ذکر مصطفی ﷺ اور لباس مصطفی ﷺ جیسے پہلو قاری کو سیرت کی باریکیوں سے روشناس کراتے ہیں۔ ایک دلنشین مضمون نبی پاک ﷺ کی پسندیدہ عادات، ان کی حکمت اور امت کے لیے سبق آموز پہلو پر مشتمل ہے، جو قاری کو روزمرہ زندگی میں عملی رہنمائی دیتا ہے۔ اسی طرح رحمت مصطفی ﷺ اور اخلاق مصطفی ﷺ کے ذکر سے یہ بات عیاں ہوتی ہے کہ حضور ﷺ کی سیرت ہر زمانے کے لیے رہنمائی کا چراغ ہے۔ شمارے میں بیان صالحہ از حضرت حافظ افتخار احمد سلسلہ عالیہ نقشبندیہ مجددیہ بھی شامل ہے، جو ربیع الاول کے روحانی پیغام کو مزید تقویت دیتا ہے۔ آخر میں تصوف و تقویٰ جیسے مضامین قاری کو بین المذاہب تعلقات اور روحانی ارتقاء کے نئے دریچے دکھاتے ہیں۔ یہ شمارہ محض ایک رسالہ نہیں بلکہ ربیع الاول کی برکتوں کا ایسا تحفہ ہے جو سیرت مصطفی ﷺ کے ہر پہلو کو قاری کے دل میں زندہ کر دیتا ہے۔