
ادارہ جاء الحق میں حالیہ عمارت کی مزید بلاکس کی تعمیر، تزئین و آرائش کی تکمیل اور بچوں کی خوشی کے موقع پر ایک خوبصورت باربی کیو پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب کا مقصد نہ صرف بچوں کو خوشی فراہم کرنا تھا بلکہ انہیں ادارے سے وابستگی، صفائی، ترتیب اور نظم و ضبط کا عملی پیغام دینا بھی تھا۔ ماحول خوشگوار، پرجوش اور روح پرور تھا، جہاں طلباء، اساتذہ اور انتظامیہ نے مل کر اس خوشی کے لمحات کو محسوس کیا۔ اس موقع پر حافظ امتیاز الحق کی زیرِ نگرانی بچوں کی حوصلہ افزائی اور ادارے کی ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ ایسی تقریبات بچوں کی ذہنی نشوونما اور ادارہ جاتی محبت کو فروغ دیتی ہیں۔
اس موقع پر یہ اہم سبق سکھایا گیا کہ محفل صرف مخصوص ماحول یا رسمی انداز میں ہی نہیں ہوتی، بلکہ جہاں بھی دل اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے ذکر سے روشن ہو، وہی محفل بن جاتی ہے۔ انسان کو ہر حالت میں، خوشی یا غم، تنہائی یا اجتماع، ہر کیفیت میں اللہ تعالیٰ کی یاد اور نبی کریم ﷺ سے محبت کا اظہار کرتے رہنا چاہیے۔ ذکرِ الٰہی اور محبتِ رسول ﷺ کو زندگی کا حصہ بنانا ہی اصل کامیابی ہے۔





















