
تعارف
یہ عصرِ حاضر کے عظیم صوفی بزرگ حضرت صوفی حق واسع علیہ الرحمہ کا 22واں سالانہ عرس مبارک تھا جو 4 مئی 2025 بروز اتوار، دوپہر ادارہ جاء الحق میں نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد ہوا۔ محفل کا آغاز تلاوتِ قرآنِ کریم سے ہوا، اس کے بعد نعتِ رسولِ مقبول ﷺ اور روح پرور کلام پیش کیے گئے۔ بزرگوں کو ایصالِ ثواب کیا گیا اور محفل ذکر و نعت کی نورانی فضا سے معطر رہی۔ اس موقع پر نماز باجماعت، لنگر اور سبیل کا وسیع انتظام کیا گیا اور آخر میں خصوصی دعا ہوئی جس میں امتِ مسلمہ، ملک و ملت اور ایمان کی سلامتی کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔ یہ محفل اپنی روحانی فضا اور ذکرِ الٰہی سے بھرپور ایک یادگار اجتماع ثابت ہوئی۔
3 مئی کی رات کو مزار شریف غسل کا اہتمام کیا گیا اور وہاں بھی ذکر اللہ اور نعت رسول مقبولﷺ کی محفل بطور ایصال ثواب سجائی گئی۔








































معروف ثنا خؤان حضرات نے پر سوز کلام کی حاضری پیش کی۔ صاحبزادہ حافظ امتیاز الحق صاحب نے خصو صی خطاب مقتضیٰ الحال عباد الرحمن پر فرمایا۔ تمام ویڈیوز ہمارے یوٹیوب چینل پر موجود ہیں۔







انتظامیہ، اساتذہ، طلباء کو خادمین آستانہ میں ان کے ذوق کو بڑھانے کیلیے اعزازیے تقسیم کیے گئے۔




















