باباجی حضرت صوفی حق واسع رحمۃ اللہ علیہ کا یومِ وصال 3 ذیقعد بمطابق 7 جنوری 2003 ہے۔ اسی مناسبت سے ہر سال جنوری میں بھی ادارہ جاء الحق کے زیرِ اہتمام ایک خصوصی روحانی محفل کا انعقاد کیا جاتا ہے، جس میں قرآنی تلاوت، نعت خوانی، ذکر و دعا اور حضرت باباجیؒ کی دینی خدمات اور روحانی تعلیمات پر روشنی ڈالی جاتی ہے۔ اس بابرکت موقع پر مریدین، طلباء، علما کرام اور عقیدت مند بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہیں اور باباجیؒ کے اخلاص، تقویٰ اور دین اسلام کے فروغ میں کردار کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ یہ محفل صرف یادگاری نہیں بلکہ روحانیت، اصلاحِ نفس، اور تعلق باللہ کی تجدید کا ذریعہ بھی ہوتی ہے۔
زیر نظر محفل جنوری 2019 کو آستانہ عالیہ میں منعقد ہوئی جسم میں تبرکات کی بھی زیادہ کروائی گئی۔














One thought on “Urs Mubarik Mehfil Januray 2019”
سبحان الل💚