ادارہ جاء الحق کے زیر اہتمام حضرت صوفی حق واسعؒ کا 12واں سالانہ عرس پاک نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ تاج باغ سکیم میں منایا گیا۔ اس روحانی محفل میں علما کرام، مشائخ عظام، طلباء، اور عقیدت مندوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ قرآن خوانی، نعت خوانی، ذکر و اذکار، اور روح پرور بیانات نے ماحول کو معطر کر دیا۔ ادارہ یعنی باباجی سرکارؒ کی رہائش پر بھی محفل سجائی گئی۔
اس بابرکت موقع پر حٰضرت باباجیؒ کی دینی و روحانی خدمات پر روشنی ڈالی گئی۔ ادارہ سے لکھی جانے والی کتاب خصائل مصطفیٰﷺ کی رونمائی بھی کروائی گئی۔ معروف نعت خواں حضرات نے شرکت فرمائی خصوصاً ظہیر بلالی نے سماں باندھ دیا۔ یہ عرس صرف ایک تقریب نہیں بلکہ روحانی تربیت، ایمان کی تازگی، اور تعلق باللہ کی مضبوطی کا ذریعہ بنا۔


































